DARUL HIKMATUL KHALIDIYYA

title_m

بسم اللہ الرحمن الرحیم – الحمد اللہ  وحد ہ   والصلاۃ  والسلام علی من لا نبی بعدہ

جسم کیا ہے :         یہ تو ہم سب جانتے ہیں اور ہم اپنے جسم کو اچھی طرح دیکھ پرکھ سکتے ہیں۔

روح کیا ہے:        آخرت کے اعتبار سے ہمارے جسم کے مر جانے کے بعد جو کچھ ہم باقی بچیں گے وہ ہماری روح ہے۔

نفس کیا ہے :        نفس سے مراد ہماری  موجودہ شخصیت ہے جو جسم اور روح کے درمیان واقع ہے۔

جسم  ہمیں زمین کی طرف کھینچتا ہے اور روح ا آسمان کی طرف ۔ جسم اور روح کے نفس کو  اپنی اپنی  طرف کھنچنے کے میکا نزم کو سمجھنا اور پھر نفس کو جسم کے غلبے سے چھڑا کر روح  کے تابع  کرنا  ہی در اصل نفس کی ترقی اور تکمیل ہے اور یہی اس کتاب استکمالِ نفس کا بنیادی موضوع ہے۔

مولاناروم انسان کی روح کو اخروٹ کے اندر کے مغز اور انار کے اندر سرخ دانوں سے تشبیہ دیتے ہیں یعنی جب یہ جسم کا چھلکا اتر جائے گا تو تب پتا چلے گا کہ ہماری روح کی کوالٹی کیا ہے۔ کیا واقع اخروٹ کا مغز عمدہ ہے اور کیا انار کے دانے سرخ و شریں ہیں یابدرنگ اور بے ذائقہ۔

زیر نظر کتاب کو پیش کرنے کا مقصد انسان کے اندر ایسی استعداد پیدا کرنا ہے کہ وہ اپنے نفس  یعنی شخصیت کی موجودہ حالت کو پہچانے ۔ جب وہ اس نفس کے اچھے برے رجحانات سے واقف ہو جائے تو پھر اس کی صفائی ، پاکیزگی اور استحکام کا اہتمام کرے حتی کہ وہ اسے نفس مطمئنہ کے درجے تک پہنچا دے۔

یہ کتاب مثنوی مولانا روم ؒ سے ماخوذ ستائیس حکایات پر مشتمل ہے اور ان بیشتر عوامل کا احاطہ کرتی ہے جو کسی بھی سالک اور طلب گار کے نفس کے تزکیہ اور تکمیل میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں-اللہ تعالیٰ حضرت مولانا جلال الدین رومی ؒ کا فیض عام کرنے میں  ہمارے حصے  کی محنت کو قبول فرماۓ  اور اگر ہم  سے اس کتاب کے ترجمہ ،تشریح اور ترتیب میں کوئی کمی یا کوتاہی رہ گئی ہو تو معاف اور درگزر فرمائے۔

ملک محمد عثمان

Share

Our Visitors

004176

Other Articles

تصوف، محنت اور مشقت

  اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی عطا انسانی قابلیت پر مقدم ہے۔ یعنی محض قابلیت کی وجہ سے عطا نہیں ہوتا

Read More »

کوہِ موروث

یہ پانچ ہزار قبل مسیح کاواقعہ ہے یعنی عیسٰی روح اللہ کی آمد سے پانچ ہزار سال پہلے کا ۔ امکان خان اور اس کی

Read More »

جسم سے روح تک (Jism se Ruh Tak

جسم  سے  روح  تک حکایات عثمانی- مثنوی معنوی – الانسان الکامل بيدار خان کی سائيکل  (حکایات عثمانی) بيدار خان کو اس کے والدین نے سائيکل

Read More »