الحمدللہ ہماری کتاب “شرح حکایات عثماانی ” کی پہلی جلد پرنٹ ہو چکی ہے- گذشتہ سال حکایاتِ عثمانی اردو ایڈیشن کی دارلحکمۃ الخالدیہ کے پلیٹ فارم سے نہایت کامیابی کے ساتھ اشاعت ہوئی – اِس کتاب کی اشاعت کا بنیادی مقصد مختلف اخلاقی اور روحانی حقائق کو سہل ترین انداز میں بیان کرنا اور اسکی شرح اور تاویل کوقارئین کی استعداد اور جستجو پر چھوڑ دینا تھا ۔ تاہم بیشتر احباب کی خواہش پر ہم نے فیصلہ کیا کے اِس کتاب کی کسی حد تک شرح ضرور کی جائے تاکہ کتاب میں بیان کیے گئے موضوعات کے مزید دریچے وا ہوں اور ہمارے قارئین اس سے بہرہ مند ہو سکیں ۔ چنانچہ زیرِنظر کتاب حکایاتِ عثمانی کی شرح کا پہلا والیم ہے، جس میں پہلی پچاس حکایات کی شرح کی گئی ہے۔ دو باتیں پیشِ نظر رکھنا ضروری ہیں ـایک یہ کہ اِس کتاب میں بیان کی گئی شرح یقیناً حتمی نہیں ہے اور یہ ہر خاص موضوع کے صر ف ایک یا چند پہلوؤں پر ہی روشنی ڈالتی ہے ۔ دوسری یہ بات کہ گہرے روحانی علوم ہماری اسلامی روایت میں ہمیشہ رمزیہ طور پر ہی بیان کئے جاتے ہیں ۔ باذوق افراد کے لئےیہ رموز ان کے ذوق کے لئے محرک ثابت ہوتے ہیں اور یوں وہ مزید روحانی علوم پڑھتے ہیں اور اساتذہ کی طرف بڑھنے کی تو فیق حاصل کرتے ہیں ۔
تصوف، محنت اور مشقت
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی عطا انسانی قابلیت پر مقدم ہے۔ یعنی محض قابلیت کی وجہ سے عطا نہیں ہوتا




